ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہیومن رائٹس کمیشن نےدیا ڈاکٹروں پر اننت کمار حملے کی تحقیقات کاحکم

ہیومن رائٹس کمیشن نےدیا ڈاکٹروں پر اننت کمار حملے کی تحقیقات کاحکم

Mon, 09 Jan 2017 11:57:22  SO Admin   S.O. News Service

 

بنگلورو 8؍جنوری (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ایم پی اننت کمار کی طرف سے سرسی میں اسپتال کے ڈاکٹروں پر کیے گئے حملے کی تحقیقات کا حکم ہیومن رائٹس کمیشن نے دیا ہے۔خیال رہے کہ اننت کمار ہیگڈے کی غنڈہ گردی کی چاروں طرف سے مذمت ہونے کے بعد پولیس نے اپنے طور پر ایم پی کے خلاف کیس درج کرلیا تھا۔ حقوق انسانی کمیشن نے بھی اپنے طور پر معاملہ درج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران کو حکم دیا ہے کہ ڈی وائی ایس پی یا اسی رتبے کے کسی پولیس افسر کے ذریعے اس معاملے کی پوری تحقیقات کی جائے۔کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے کی جانب سے چونکہ تحقیقاتی افسر پر اثر انداز ہونے کے امکانات ہیں، اس لئے ضلع شمالی کینرا کے باہر کے کسی افسر یہ تحقیقات کروائی جائیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق فی الحال پولیس اپنے طور پر کیس درج کرکے جو تحقیقات کررہی ہے اس پر اننت کمار کی طرف سے دباؤ بنانے اور متاثر کرنے کا امکان دیکھتے ہوئے کمیشن نے اپنے طور پرالگ سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Share: